ایشیاکپ افغان کرکٹ بورڈ نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

حشمت اللہ شاہدی کپتان برقرار رہیں گے


ویب ڈیسک August 27, 2023
حشمت اللہ شاہدی کپتان برقرار رہیں گے (فوٹو: کرک انفو)

ایشیاکپ کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر افغان بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں حشمت اللہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پاک افغان سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کے علاوہ رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسین، رحمت شاہ، محمد زادران، محمد نبی، راشد خان، غلام نبی، کریم جنت، عبدالرحمان، اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم سافی اور فضل حق فاروقی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کے ایل راہول اور بمراہ کی واپسی

قبل ازیں ایشیاکپ کیلئے پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔