جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گےامیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، سراج الحق

مٹھی بھر اشرافیہ نے ملک کے 95 فیصد وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے،سراع الحق فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مٹھی بھر اشرافیہ نے ملک کے 95 فیصد وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے،ان کی جماعت تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرے گی لیکن جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔


پشاور میں جماعت اسلامی کے مرکز ''مرکزالاسلامی'' میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر اشرافیہ نے ملک کے 95 فیصد وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے،ان کی جماعت ملک میں ایسے نظام کے نفاذ کی خواہش مند ہے جس میں دھاندلی نہ ہو، میرٹ اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے، جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ضرور کرے گا، جس کا مقصد انتخابی عمل کی اصلاح ہے تاہم جمہوریت کے خلاف کسی بھی ایکشن کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ جمہوریت ہی احتساب کا بہترین طریقہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے اور جماعت اسلامی نے طالبان اور مرکزی حکومت کو ایک میز پر بٹھانے اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت اور طالبان کا بیٹھنا خوشی کی بات ہے کیونکہ مذاکرات کے سوا ملک میں امن کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، آپریشن کے نتیجے میں مسائل بڑھیں گے، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کئے جائیں۔
Load Next Story