بلاک بسٹر ’غدر2‘ کے پاکستان مخالف ہونے پر سنی دیول کا بیان سامنے آگیا
سینما کا مقصد انٹرٹینمنٹ ہے اور فلموں کو اچھا دکھانے کیلئے کچھ مبالغہ آرائی بھی کی جاتی ہے، اداکار
بلاک بسٹر فلم 'غدر2' کے پاکستان اور مسلم مخالف ہونے پر بھارتی اسٹار سنی دیول کا بیان سامنے آگیا۔
نئی فلم کے ساتھ امیشا پٹیل اور سنی دیول کی بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور فلم پندرہ دن کے اندر ہی 440 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔
پاکستان مخالف فلم ہونے کے تاثر پر اداکار کا کہنا تھا کہ تقسیم کے بعد سے ہی دونوں ملک کے عوام ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے جذبات رکھتے ہیں اور دونوں طرف ہی نارمل انسان بستے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی کیلئے ایک ہیرو اور ولن کی ضرورت ہوتی ہے اور جب بھی انہوں نے فلم میں تارا سنگھ کا کردار کیا تو کسی کی بھی تضحیک نہیں کی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ایسی فلموں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور نیوز چینلوں پر زیادہ بیہودہ چیزیں موجود ہیں۔
سنی دیول نے بتایا کہ سینما کا مقصد انٹرٹینمنٹ ہے اور فلموں کو اچھا دکھانے کیلئے کچھ مبالغہ آرائی بھی کی جاتی ہے۔