مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی شیخ رشید

حکومت سارے راستے بند کردے میں اور عمران خان کل کے احتجاج میں ضرور پہنچیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک May 10, 2014
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اس سے قبل بھی متعدد بار نشانا بنایا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: وزارت داخلہ کی جانب سےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی لوگوں سے سیاسی مخالفت ضرورہے مگرکسی سے کوئی دشمنی نہیں، اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاق اور صوبائی حکومت ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو تہائی مینڈیٹ کی حامل موجودہ حکومت کو اسمبلی کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ان کے اپنے پروردہ ہیں، حکومتی ٹیم نالائق وزرا پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس قدر پھرتی دکھائی جارہی ہے وہ حقیقی نہیں۔ یہ تمام کام 11 مئی کے احتجاج کی وجہ سے کئے جارہے ہیں۔ آج حکومت کو یاد آگیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینرز میں عوام کا کروڑوں روپے کا سامان موجود ہے۔ حکومت سارے راستے بند کردے، وہ اور عمران خان ضرور پہنچیں گے۔ ان کی لوگوں سے سیاسی مخالفت ضرورہے مگرکسی سے کوئی دشمنی نہیں ، اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار وفاق اور پنجاب حکومت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شیخ رشید کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان پر آئندہ 2 روز میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ وہ آئندہ چند روز اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کم کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں