وزن گھٹانے والی سرجری سے کینسر کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سرجری کے کینسر کیخلاف موثر ہونے کا مکینزم کیا ہے


ویب ڈیسک August 27, 2023
[فائل-فوٹو]

اگرچہ یہ بات کافی عرصے سے معلوم ہے کہ موٹاپا کینسر کے خطرے سے جڑا ہوا ہے لیکن وزن گھٹانے کی سرجری کے بعد کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس حوالے سے پیشرفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سال پر مشتمل مطالعہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے وزن کم کرنے کی سرجری موٹاپے کے شکار افراد بالخصوص خواتین میں کینسر کے طویل مدتی خطرات کو کم کرسکتی ہے۔

انٹر ماؤنٹین سرجیکل اسپیشلٹیز/ڈائجسٹیو ہیلتھ کلینکل پروگرام کے سرکردہ محقق ٹیڈ ایڈمز نے کہا کہ یقینی طور پر اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ وزن گھٹانے کی سرجری کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ سرجری اسطرح کیسے اثرانداز ہوتی ہے۔

ایڈمز نے تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ موٹاپے کے شکار اور بغیر سرجری والے افراد کے مقابلے میں سرجری کرانے والے افراد میں کینسر کی شرح نمایاں طور پر کم تھی اور ان میں بھی اکثر تعداد خواتین کی تھی جن میں رحمِ مادر یا چھاتی کے کینسر کا خطرہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔