آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی اور کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
ملاقات کے دوران شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔