روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:

دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:

مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔

ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:

1+2+7+1+9+9=29

29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔

11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)

تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔

گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:

سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے

مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:

1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)

تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )

گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔

اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:

(2+9+1=12=1+2=3)

گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

28اگست تا3ستمبر 2023

پیر 28 اگست 2023

آج کا حاکم عدد 9 ہے

دل پر بوجھ ڈالنے والا دن ہوسکتا ہے۔ امیدوں میں ناکامی کا احساس زیادہ ہوسکتا ہے مزاج میں تلخی کا اندیشہ ہے۔

آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر1,2,3,5,6اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔

اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 29اگست 2023

آج کا حاکم عدد 8 ہے۔

ایک مشکل دن ہوسکتا ہے۔ صبر مشکل ہوگا اور جارحانہ انداز میں ناکامی ہے۔ ایک مشکل دن جو قدم اٹھانے اور نہ اٹھانے میں حائل ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کاعدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 یا 9 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص ''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 30 اگست 2023

آج کا حاکم عدد 5 ہے۔

یہ ایک موزوں اور ساز گار دن ہوسکتا ہے۔ روابط میں کام یابی کی امید کی جاسکتی ہے۔

1،2،5،6،7اور9 خصوصاً 1 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 یا 8 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 31 اگست 2023

آج کا حاکم عدد 4 ہے۔

4 ایسے منفی اثرات رکھتا ہے جو کہ مادی حوالے سے پریشان کن ہوسکتے ہیں، لیکن 3 کا عدد کچھ خیر بھی سناتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 یا 9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص یا ط ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص ''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 1 ستمبر 2023

آج کا حاکم عدد 5 ہے۔

آج کا دن فطرتاً جمعے کے لیے مخالف توانائی رکھتا ہے، لیکن اگر آپ سیاحت اور مراقبہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہتر ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7اور9 خصوصاً1 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا ا یا ی ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 3،4یا 8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص ''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 2 ستمبر 2023

آج کا حاکم عدد 8 ہے۔

ہفتہ اور 8 کا عدد ہم مزاج قوت رکھتے ہیں 8 کا عدد بریک کا مزاج رکھتا ہے ہفتے کا دن مشکل لانے والا ہے، گویا اکثر کو مشکل ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا ز یا ع ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5یا 9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص ''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 3 ستمبر 2023

آج کا حاکم نمبر4 ہے۔

ایک اور غیرمتوقع حالات کی آگاہی لانے والا دن، اپنے امور میں محتاط رہیں۔ مشکل دن ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا رہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 یا 9 خصوصاً 4 کاعدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د یا ت ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔

وظیفۂ خاص ''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں