یوایس ماسٹرز ٹی10 سہیل خان اور شاہد آفریدی نے فائنل کو سنسنی خیز بنادیا
سہیل خان نے 5 وکٹیں لیں، جس کی وجہ سے مقابلہ سپراوور میں چلا گیا
سہیل خان اور شاہد آفریدی نے یوایس ماسٹرز ٹی 10 کے فائنل کو سنسنی خیز بنادیا.
سہیل خان نے نویں اوور میں 4 وکٹیں اڑا کر ٹیکساس چارجرز کی رفتار سست کی، آخری اوور کی تیسری گیند پر سہیل تنویر نے آفریدی کو چھکا جڑ کر اسکور برابر کیا مگر اگلی 2 بالز پر شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں اڑا کر 92 پر چارچرز کی اننگز تمام کردی۔
سہیل خان نے 5 وکٹیں لیں، جس کی وجہ سے مقابلہ سپراوور میں چلا گیا، ٹیکساس نے ایک وکٹ پر 15 رنز بنائے، جواب میں نیویارک واریئرز کو سہیل تنویر نے ہدف تک نہیں پہنچنے دیا، اس طرح ابتدائی ایڈیشن میں چیمپئن کا تاج ٹیکساس چارجرز کے سر سج گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خان آفریدی نے ایک بارپھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا
مقررہ کھیل کے دوران فاتح سائیڈ کے محمد حفیظ نے صرف 17 بالز پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے، کپتان بین ڈنک نے 20 رنز بنائے۔
اس سے قبل نیویارک واریئرز نے 6 وکٹ پر 92 رنز بنائے، کامران اکمل صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، شاہد آفریدی ایک، عبدالرزاق 3 اور کپتان مصباح الحق صرف 5 رنز بناسکے، احسان عادل نے 3 وکٹیں لیں۔