کے پی ضمنی بلدیاتی انتخابات آزاد 40 پی ٹی آئی 14نشستیں جیت گئی

21 اضلاع میں اتوار کے روز 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے


Numainda Express August 28, 2023
21 اضلاع میں اتوار کے روز 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے (فوٹو فائل)

خیبر پختونخوا 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 40 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں اتوار کے روز 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، جن میں 40 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 14نشتیں جیت کر تمام سیاسی جماعتوں پرسبقت لے گئی۔ جے یو آئی 6، جماعت اسلامی نے 5، اے این پی 4جبکہ پیپلز پارٹی 2نشستیں جیت سکی۔ ٹی ایل پی کو ایک نشست ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں