کام اہم ہے سوئیڈن حکومت کا خاتون وزیر کو زچگی کی چھٹیاں دینے سے انکار

سوئیڈن کے قوانین کے مطابق نو مولود بچے کی پرورش کے لئےماں اور باپ مجموعی طور پر 480 دنوں کی چھٹیاں لے سکتے ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2014
میں نے قانون کے مطابق ’’زچگی‘‘ کی چھٹیوں کی درخواست دی جسے منظور نہ کیا جانا افسوسناک ہے، بریگیٹا اولسن۔ فوٹو: فائل

سویڈن نے ایک اہم خاتون وزیر کو زچگی کے لئے چھٹی دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر حاملہ وزیر نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی وزیر برائے یورپی امور ''بریگیٹا اولسن'' نے زچگی کے باعث حکومت سے چھٹیوں کی درخواست کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ''بریگیٹا'' ایک انتہائی اہم وزارت کا قلمدان سنبھال رکھا ہے ایسی صورت حال میں انہیں چھٹیاں نہیں دی جاسکتیں۔ جس پر خاتون وزیر نے حکومتی رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کی خاتون شہری ہیں جہاں حقوق نسواں کو ملکی سیاست میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ حیرت ہے کہ انھیں "زچگی" کے لئے چھٹی کیوں نہیں ملی حالانکہ یہ قانون کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن کے قوانین کے مطابق نو مولود بچے کی پرورش کے لئےماں اور باپ مجموعی طور پر 480 دنوں کی چھٹیاں لے سکتے ہیں جبکہ ماں بچے کی پیدائش اور پرورش کے لئے 420 دن کے لیے ملازمت سے رخصت لے سکتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |