چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج
گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد مقدمات درج کیے گئے
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں شریک گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
پی ٹی آٸی کارکنان کے خلاف مقدمات تھانہ سولجر بازار، بہادر آباد، بریگیڈ، ٹیو سلطان، فیروزآباد تھانوں اور ملیر سٹی میں درج کیے گئے ہیں۔
بہادر آباد تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 220/2023 سرکار ذریعے ایس ایچ او بہادرآباد سب انسپکٹر قربان علی کی مدعیت میں خلاف ورزی دفعہ 144 بجرم دفعہ 188 تازیرات پاکستان کے تحت درج کیے گئے۔ مقدمے میں ملزم شاہ زیب، سیف اللہ، عکاس گل، حسین، جمعہ خان، مجاہد خان، راشد، عزیز، آصف سمیت 10 کو نامزد کیا گیا۔
سولجر بازار تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 280/2023 مزکورہ بالا دفعات کے تحت اسد، غلام مصطفیٰ، عرفان، عبد الرؤف، بخت یامین اور محمد رزاق سمیت 7 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 302/2023 بھی مذکورہ بالا دفعات کے تحت درج مقدمے میں حبیب الرحمان، افتخار، وقاص، ہاشم خان، محمد سعید انور، صبیح خان، عبد المالک، ارباز خان، ماجد خان، اعجاز، جلیل خان سمیت 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
بریگیڈ تھانے میں مقدمہ الزم نمبر 273/2023 بھی مزکورہ بالا دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں 15 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔