وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے ایوان صدر

صدرآصف زرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال بھی غورکیا گیا۔


ویب ڈیسک September 18, 2012
اجلاس میں سپریم کورٹ میں این آراوعملدرآمد کیس سےمتعلق تفصیلی غورکیا گیا. فوٹو: آن لائن

ایوان صدرمیں صدرآصف زرداری کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

اجلاس میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ہمیشہ سےعدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ این آراوعملدرآمد کیس میں حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس سےمتعلق تفصیلی غورکیا گیا اوراس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت آئین اورقانون کی مکمل پاسداری کرے گی۔

صدرآصف زرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال بھی غورکیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں