ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
سلورمیڈلسٹ ارشد ندیم آج رات وطن لوٹیں گے
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنےو الے ارشد ندیم ارشد ندیم آج رات وطن لوٹ رہے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ایس بی کی انعامی پالیسی کے تحت ورلڈ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کو ایک کروڑ روپے جبکہ سلور میڈل جیتنےوالے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیاجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ پاکستان کا فخرہیں، شاہین اورحارث کی تاریخی فتح پرارشد ندیم کومبارکباد
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو بھی اسی پالیسی کے تحت پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ارشد ندیم پاکستان کا فخرہیں، گزشتہ برمنگھم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اب ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد نے سلور میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا
سلور میڈلسٹ آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں، ان کی آمد پر شاندار استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور سیکرٹری محمد ظفر نے ارشد کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ارشد پاکستان کی پہچان بن گیاہے۔اتھلیٹکس فیڈریشن نے ہمیشہ اپنےاتھلیٹس کی سرپرستی کرتے ہوئے تمام سہولیات دی ہیں۔ یقین ہےکہ ارشد ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی میڈل پانے میں کامیاب رہے گا۔