پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی ضمانت منظور

علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔


Numainda Express August 28, 2023
علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی ضمانت کنفرم کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔

سماعت کے دوران علی افضل ساہی اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی افضل ساہی کی درخواست ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنادیا۔ علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں