سائفر کیس شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع
کیس میں پیشرفت نہ ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیں گے، عدالت
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کیمرہ سماعت کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید 2 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں پیش رفت نہ ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔ ایف آئی اے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: سائفر کیس؛ شاہ محمود قریشی مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے 26 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں جسمانی ریمانڈ کے 3 حکم ناموں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔