آپ پاکستان کا فخرہیں شاہین اورحارث کی تاریخی فتح پرارشد ندیم کومبارکباد

آپ اسی طرح پاکستان کو میڈل جتواتے رہیں ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، حارث رؤف


ویب ڈیسک August 28, 2023
سلور میڈل جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو،شاہین شاہ آفریدی:فوٹو:سوشل میڈیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈیا جیتنے پر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کا فخرہیں۔ بہت ساری مبارکباد۔



شاہین شاہ آفریدی نے ارشد ندیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میڈل کی بہت بہت مبارک باد۔حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنا پاکستان کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ آپ اسی طرح پاکستان کو میڈل جتواتے رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں