پاکستان کے حوالدار مقبول نے ایلیٹ پرو ایشین چیمپیئن شپ کا فٹنس چیلنج ٹائٹل جیت لیا

انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان نے پہلی بار بڑا اعزاز جیتا ہے

فوٹو : ایکسپریس نیوز

انٹرنیشنل فٹنس مقابلوں میں پاکستان کے حوالدر مقبول نے ایلیٹ پرو ایشین چیمپیئن شپ کا فٹنس چیلنج ٹاٸٹل جیت لیا۔


انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ کے زیر اہتمام لبنان میں آٸی ایف بی بی ایلیٹ پرو ایشین چیمپیئن شپ کے مقابلے ہوئے۔ پاکستان آرمی کے حوالدر مقبول احمد نے فٹنس چیلنج ایونٹ کی فورٹی پلس کیٹیگری میں حصہ لیا۔

انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل فٹنس چیلنج مقابلوں میں پہلی پوزیشن پائی۔ انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان نے پہلی بار بڑا اعزاز جیتا ہے۔
Load Next Story