بھارتی عدالت نے گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی

عدنان سمیع اپنے جانے کی تمام تفصیلات دینے کے بعد 11 سے 28 مئی تک پاکستان جاسکتے ہیں، عدالتی حکم


ویب ڈیسک May 10, 2014
والدہ شدید بیمار ہیں جن سے ملنے کے لئے پاکستان جانا چاہتا ہوں، عدنان سمیع کا درخواست میں مؤقف فوٹو: پبلسٹی

ISLAMABAD: ممبئی ہائی کورٹ نے گلوکارعدنان سمیع کو والدہ کی عیادت کے لئے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ میں عدنان سمیع کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی والدہ شدید بیمار ہیں جن سے ملنے کے لئے وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے عدالت ان سے جو ضمانت چاہے وہ دینے کو تیار ہیں جس پر عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پولیس کو ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدنان سمیع اپنے جانے کی تمام تفصیلات دینے کے بعد 11 سے 28 مئی تک پاکستان جاسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر والدہ کے علاج کے لئے برطانیہ بھی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع اور ان کی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمات کے باعث عدالتی حکم پر ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں