بھارتی عدالت نے گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی
عدنان سمیع اپنے جانے کی تمام تفصیلات دینے کے بعد 11 سے 28 مئی تک پاکستان جاسکتے ہیں، عدالتی حکم
ISLAMABAD:
ممبئی ہائی کورٹ نے گلوکارعدنان سمیع کو والدہ کی عیادت کے لئے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ میں عدنان سمیع کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی والدہ شدید بیمار ہیں جن سے ملنے کے لئے وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے عدالت ان سے جو ضمانت چاہے وہ دینے کو تیار ہیں جس پر عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پولیس کو ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدنان سمیع اپنے جانے کی تمام تفصیلات دینے کے بعد 11 سے 28 مئی تک پاکستان جاسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر والدہ کے علاج کے لئے برطانیہ بھی جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ عدنان سمیع اور ان کی سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمات کے باعث عدالتی حکم پر ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا۔