ایشیاکپ زیادتی کے الزام میں ملوث سابق نیپالی کپتان آج پاکستان پہنچیں گے
23 سالہ اسپنر پر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام ہے،عدالتی کارروائی کے سبب وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوسکے تھے
نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچھانےایشیاکپ میں شرکت کے لیے آج صبح پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ ممکنہ طور پر بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میچ میں نیپالی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
23 سالہ اسپنر پر گزشتہ سال اگست میں17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا،عدالتی کارروائی کے سبب وہ نیپالی ٹیم کے ساتھ پاکستان روانہ نہیں ہوسکے تھے،اتوار کو کٹھمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ میں ان کے مقدمے کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کے قائم مقام سیکریٹری درگا راج پاٹھک کا کہنا ہے کہ سندیپ خلیجی پرواز کے ذریعے کھٹمنڈو سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، وہ منگل کو ملتان پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ سے قبل نیپالی کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی
واضح رہے کہ گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد نیپالی ٹیم کی قیادت سے سبکدوش کردیے جانے والے سندیپ کو اکتوبر میں تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
رہائی کے بعد سندیب لامیچھانے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے بھی گئے تھے۔