بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی وزارت توانائی

تجاویز کو منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، وزارت توانائی


ویب ڈیسک August 28, 2023
(فوٹو: فائل)

وزارت توانائی نے بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، جسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ‏وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی اور بلوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

مزید پڑھیں: مہنگی بجلی؛ تاجروں کا کراچی میں دھرنا، کے الیکٹرک مراکز کے گھیراؤ کا اعلان

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جنہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل پیش کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سالانہ 467 ارب روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف

اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے متعدد مقامات پر بل نذر آتش کیے جبکہ دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی؛ صورتحال سول نافرمانی کی طرف جارہی ہے، سینیٹ کمیٹی

اسے بھی پڑھیں: پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر خاتون کی خودکشی

نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے 29 اگست کو اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بجلی پیداوار اور ترسیل کی کمپنیاں رپورٹس پیش کریں گی اور پھر اُن کی بنیاد پر ریلیف دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں