نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے سے بچائیں گے مریم نواز

‎‎نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

فوٹو اسکرین گریپ

مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 16 ماہ کے اندر جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ویسے ہی عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماﺅں اور عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‎16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے، ‎دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وہ ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔
Load Next Story