عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کرینگے


ویب ڈیسک August 28, 2023
فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں ریاست اور مدعی مقدمہ فریق ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے 6 اور اے ٹی سی سے تین ضمانتیں خارج ہوئیں تھیں جن میں 9 مئی کے واقعات، جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق مقدمات شامل ہیں۔

درخواستوں میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حالت زار کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے اور ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔