بلوچستان ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا کیس خارج

بلوچستان ہائیکورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کردیا


ویب ڈیسک August 28, 2023
فائل فوٹو

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف درج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس کو خارج کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی منسوخ کردیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائنز فورم کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 5 مارچ 2023ء کو شہری کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کیلیے درخواست دائر کی۔

درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کیا اور بجلی گھر تھانے میں درج ایف آئی آر خارج کردی۔

رپورٹ ک مطابق عمران خان کے خلاف ایف آئی آر پی پی سی کے سیکشنز 124اے ،153اے اور 505کے تحت دائر کی گئی تھی، جس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کے سیکشن 20 کی دفعات بھی شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں