لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید

دہشت گردوں کی فائرنگ سے تھانہ پیزو میں تعینات تین اہلکار زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک August 28, 2023
شہید اہلکاروں کی یادگار تصاویر

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

لکی مروت کے تھانہ پیزو کی معمول کے گشت پر مامور پولیس موبائل پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بشیر خان اور سیف علی خان نامی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں