پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

ڈجکوٹ کے محلہ صابر ٹاؤن کا 28 سالہ رہائشی حمزہ بجلی کے بل کی وجہ سے پریشان تھا، پولیس

(فوٹو: فائل )

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔

مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔


مزید پڑھیں: پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر خاتون کی خودکشی

واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، وزارت توانائی

پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load Next Story