پیپر اسٹرا کے ماحول دوست ہونے کا دعویٰ غلط نکلا
ان میں پی ایف اے ایس نامی کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے
ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کاغذ سے بنی اسٹرا جسے پلاسٹک اسٹرا کے متبادل ماحول دوست مصنوع کے طور پر بنایا گیا تھا دراصل ماحول دوست نہیں ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیپر اسٹرا میں ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
بیلجیئم کی یونیورسٹی آف اینٹورپ کے ماحولیاتی سائنسدان تھیمو گروفن نے کہا کہ پودوں یا پیڑوں سے اخذ کیے گئے مواد جیسے کہ کاغذ یا بانس سے بنی اشیا کو اکثر پلاسٹک کے متبادل زیادہ پائیدار اور ماحول دوست سمجھا جاتا ہے تاہم ان مصنوع میں پی ایف اے ایس نامی کیمیکلز کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔
یہ تحقیق جریدے Food Additives and Contaminants میں شائع ہوئی جس میں تھیمو گروفن اور ان کے ساتھی ماہرین نے پی ایف اے ایس کی جانچ کیلئے 39 اسٹرا برانڈز کا تجربہ کیا۔
اسٹرا کاغذ، بانس، شیشے، اسٹیل اور پلاسٹک کی اقسام میں تھیں۔ ہر اسٹرا پی ایف اے ایس کی جانچ کے لیے دو دوروں سے گزرا۔ %90 پی ایف اے ایس پیپر اسٹرا میں پایا گیا جو کہ باقی اسٹرا کی اقسام سے زیادہ تھا۔ اس میں 18 مختلف PFAS کیمکلز کا پتہ چلا۔
دوسری جانب تقریباً %80 پی ایف اے ایس بانس کی اسٹرا؛ %75 پلاسٹک کی اسٹرا اور %40 شیشے کی اسٹرا برانڈز میں پایا گیا۔ جبکہ اسٹیل کی اسٹرا میں سے کسی میں PFAS کا پتہ نہیں چلا۔