یوٹیوبر نے ’جناتی بلینڈر‘ میں اصلی ٹی وی فریج اور کشتی ڈال کرٹکڑے ٹکڑے کردیا

تین یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا بلینڈر بنایا جن میں کئی اشیا کو چُورا کیا گیا ہے جس کی ویڈیو مقبول ہورہی ہے


ویب ڈیسک August 29, 2023
امریکی یوٹیوبر نے دنیا کے سب سے بڑے بلینڈر میں ریفریجریٹر، ٹی وی اور دیگر اشیا ڈال کر ان چکنا چور کرنے کی ویڈیو بنائی ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوٹیوب ویڈیو، ہاؤ ریڈی کیولس

تین یوٹیوبر نے ایک عجیب و غریب تجربے میں پہلے دنیا کا سب سے طاقتور اور بڑا بلینڈر بنایا۔ پھر انہوں نے اس بلینڈر میں اصلی ٹی وی، ریفریجریٹر اور کشتی ڈالدی اور بلینڈر چلادیا۔ انہوں نے اس سارے منظر کو کئی کیمروں سے فلمایا ہے ۔

یہ ویڈیو ان کے چینل پر موجود ہے جسے اب تک 22 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس چینل کا نام 'ہاؤ ریڈیکیولس' ہے۔ تینوں یوٹیوبرز بریٹ اسٹینفرڈ، ڈیرک ہیرون اور اسکاٹ گانسن، دنیا کی سب سے بڑی بلینڈر مشین بنائی جس کی پنکھڑی اتنی بھاری تھی کہ دو افراد نے اسے اٹھا کر جناتی مشین کی موٹر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔



بلینڈر کے اطراف کے شیشے اتنے مضبوط بنائے گئے تھے کہ وہ دھاتی اشیا کے ٹکرانے کے باوجود بھی محفوظ رہے۔ سب سے پہلے اس میں اصلی جوسر اور بلنڈر ڈالے گئے جو 1750 چکر فی منٹ کے حساب سے گھومتی مشین نے سیکنڈوں میں پاش پاش کردیئے۔

اسی طرح بڑے تربوز، خربوزوں کو مشین میں ڈالا گیا۔ پھر ایک مضبوط سرفنگ بورڈ کو اندر پھینکا گیا۔ اسی طرح گالف اور ٹینس کی ہزاروں گیندیں اس میں اوندھائی گئیں اور آخر میں ایک فریج اور ٹی وی سیٹ کو بھی ڈالا گیا۔ اس کے بعد گالف کھیلنے کی مضبوط آہنی چھڑیوں کو ڈالا گیا تو وہ بھی تنکوں کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئیں۔



اس سے قبل یہ ٹیم عجیب و غریب حرکات کرتی رہی ہے اور ان کی ویڈیو بناتی رہی ہے، جن میں انتہائی بلندی سے گاڑی کو نیچے گرانا، اور جان بوجھ کرقیمتی اشیا تباہ کرنے جیسے کام بھی شامل ہیں۔ تاہم دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بلیںڈر کی ویڈیو 5 اگست کو ریکارڈ کی گئی تھی جو بہت مشہور ہوئی ہے۔

بلینڈر کے اطراف میں اور اوپر کی جانب کئی کیمرے لگائے گئے تھے جنہوں نے ان اشیا کی ٹوٹ پھوٹ کو اچھی طرح ریکارڈ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |