غیر ضروری ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد
نئی منتخب حکومت کے قیام تک کفایت شعاری پر عملدرآمد کا فیصلہ، حکمت عملی وضع
نگران حکومت نے غیر ضروری ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے.
نئی منتخب حکومت کے قیام تک کفایت شعاری پالیسی پر عملدرامد کا فیصلہ کر لیا گیا، موجودہ مالی سال سرکاری فنڈز کے استعمال سے متعلق حکمت عملی وضع کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی آفات کے دوران ہی ہنگامی ضروری فنڈز جاری ہو سکیں گے، بجٹ میں غیر اعلانیہ منصوبوں یا دیگر مد میں فنڈز خرچ نہیں کئے جائیں گے،اضافی سمپلنٹری گرانٹ کیلیے بھی سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہو گا، متعلقہ وزارت کے پرنسپل اکاونٹ افسر کو فنڈز کیلیے جواز پیش کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، عام انتخابات کیلیے 42.5 ارب کی گرانٹ منظور
وزرات خزانہ نے بتایا کہ بجٹ ونگ مطلوبہ اضافی فنڈز کیلیے بغور جانچ پڑتال کرے گا، کسی قسم کے اضافی فنڈز کی کابینہ اور ای سی سی سے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے توانائی سے متعلق اجلاس کے دوران کہا کہ وزیراعظم ہاوس کا خرچہ کم سے کم کیا جائے۔