بگ بیش پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد قسمت آزمائے گی
آسٹریلوی لیگ ڈرافٹ میں رضوان سمیت 30 سے زائدکھلاڑی رجسٹرڈ
پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد بگ بیش میں قسمت آزمائے گی جب کہ حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب حان اور محمد رضوان کی ڈیمانڈ زیادہ ہوسکتی ہے۔
بگ بیش کی جانب سے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کردی گئی ، 29 ممالک سے 376 غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کیلیے دلچسپی ظاہر کردی ، ان میں 30 سے زائد پاکستانی شامل ہیں جنھیں انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ حاصل ہے۔
حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور محمد رضوان نمایاں ہیں، نسیم اور رضوان ابھی تک بی بی ایل میں نہیں کھیلے، حارث رؤف 2019 سے 2022 تک 3 سیزنز کے دوران میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے تماشائیوں کو کھینچنے کا باعث بنے ہیں۔
شاداب کی گزشتہ ایڈیشن میں ہوبارٹ ہوریکینز نے خدمات حاصل کی تھیں، دونوں ہی کھلاڑی اپنی ٹیم میں برقرار رہنے کے اہل ہوں گے۔ اگلے اتوار کو مینز اور ویمن بگ بیش ڈرافٹس میں دونوں ایونٹس کیلیے 40، 40 غیرملکی پلیئرز کی خدمات حاصل کرلی جائیں گی، اس سیریز کیلیے سیلری کیپ 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش کو 'چمکانے' کیلیے ڈالرز کی آنچ دی جائے گی
پاکستان کی جانب سے فخر زمان، اسامہ میر اور شان مسعود کے ساتھ محمد حسنین، یاسر شاہ، آصف علی اور عثمان شنواری بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں، حسنین اس سے قبل سڈنی تھنڈر کی جانب سے بی بی ایل کا حصہ بن چکے تاہم غیرقانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی تھی، انھوں نے 5 میچز کے دوران 15 وکٹیں لی تھیں، بعد میں 4 ماہ کی کوشش سے بولنگ ایکشن درست کیا تھا۔
اگر شاداب منتخب ہوئے تو حارث رؤف کی طرح یہ ان کا چوتھا ایڈیشن ہوگا، وہ برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، گذشتہ سیزن میں ہوریکینز کے ساتھ ان کا سفر انجری کی وجہ سے مختصر ثابت ہوا تھا ،شاداب نے 5 میچز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔
24 سالہ لیگ اسپنر مڈل آرڈر میں ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،وہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں چوتھے نمبر پر ہیں، گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران انھوں نے آسٹریلیا میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 22 بالز پر 52 رنز بنانے کے ساتھ 16 رنز کے عوض 2 وکٹیں بھی لی تھیں، ان کی اس بار ڈیمانڈ زیادہ ہوسکتی ہے۔