کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سلو اوو رریٹ پر پہلا ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا
سنیل میدان بدر، پولارڈ نے قانون کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پہلا ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔
سلو اوور ریٹ کی وجہ ٹرائی باگو نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن کو فیلڈ چھوڑنا پڑگئی، نئے لیگ قوانین کے تحت اگر کوئی ٹیم 18 واں اوور وقت پر شروع نہیں کرتی تو ایک اضافی فیلڈر کو 30 گز کے دائرے میں داخل ہونا ہوگا، باہر صرف 4 رہیں گے۔
19 واں اوور وقت پر نہ ہونے کی صورت میں ایک اور فیلڈر اندرونی سرکل میں داخل ہوگا اور باہر 3 باقی رہ جائیں گے، آخری اوور کے تاخیر سے آغاز پر بیرونی دائرے سے ایک کھلاڑی کو فیلڈ چھوڑنا ہوگی اور صرف 2 ہی اندر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ کا استعمال ہوگا! مگر کہاں؟
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں نائٹ رائیڈرز تینوں پنالٹیز کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے فیلڈ امپائر زاہد بشارت نے آخری اوور کے آغاز سے قبل ریڈ کارڈ دکھا دیا، اس پر بولنگ سائیڈ نے سنیل نارائن کو باہر بھیج دیا۔
دوسری جانب نائٹ رائیڈرز کے کیرون پولارڈ نے اس پنالٹی قانون کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔