عمران خان نے کسی بھی دوسرے کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔


عمران خان نے یہ درخواست اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

یہ پڑھیں : عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
واضح رہے کہ کچھ دیر بعد عدالت عمران خان کی سزا معطل ہونے یا برقرار رہنے سے متعلق فیصلہ کرے گی جسے محفوظ کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story