ورلڈکپ معروف بنگلہ دیشی کمنٹیٹر نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا

ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر اطہر علی خان نے رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

ایک انٹرویو میں سابق سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اور کمنٹیٹر سے سوال کیا گیا کہ کون سی 4 ٹیموں کو آپ ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بناتا دیکھ رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان بھارت ٹاپ فور میں کوالیفائی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مسٹر 360 ڈی ویلیئرز نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا


انہوں نے بھارت میزبان ہے اور اسکے پاس ٹاپ فور میں کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع ہے، اسی طرح آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس بھی معیاری آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کا کمبینیشن موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ گریگ چیپل نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ ایشیائی ٹیمیں اِن کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم پاکستان اور انگلینڈ بھی سیمی فائنل کی لسٹ میں رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story