ورلڈکپ میں کون سب سے زیادہ وکٹیں لے گا سر ویو رچرڈز نے نام بتادیا
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈی کرکٹر نے شاہین کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویو رچرڈز نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز میں شاہین شاہ آفریدی سر فہرست ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین آفریدی کو قریب سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پُرعزم کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہین اور حارث کا خوف؛ بھارتی سلیکشن کمیٹی کوہلی کا نام لینے پر مجبور
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کرکٹ ریٹنگ ایوارڈ تقریب میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی شاہین آفریدی اور ٹرینٹ بولٹ کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں بولرز نے حالیہ دنوں میں بہت سے نامور بلےبازوں کو پریشان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟
دوسری جانب بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر سے سوال ہوا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔ جس پر وہ ویرات کوہلی کا نام لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔