احتساب عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور


ویب ڈیسک August 29, 2023
(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے نیب عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جہاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |