دریائے چترال پر رسی ٹوٹنے سے چیئرلفٹ پھنس گئی 3 افراد کو بچالیا گیا

ریسکیو 1122 کا اہل کار ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گیا بعدازاں تین افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا


ویب ڈیسک August 29, 2023
(فوٹو : فائل)

دریائے چترال پر چلنے والی چیئرلفٹ رسی ٹوٹنے کے سبب پھنس گئی، ڈیزاسٹر ٹیم نے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد پھنسے ہوئے تین افراد کو بچالیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر چترال میں ، دریائے چترال پر کوراغ کے مقام پر چلنے والی چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رسی ٹوٹنے کے سبب تین افراد پھنس گئے۔


امدادی ادارے کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق چئیر لفٹ مین 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹیم نے پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیو 1122 کا اہل کار ٹوٹی ہوئی رسی پر رِنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گیا۔


ترجمان کے مطابق ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے رسی سے باندھ دیا، ریسکیو اہلکار واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کردیا۔


ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا جس میں بروقت امداد کے سبب تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں