ایشیاکپ پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی اوپنر فٹ نہ ہوسکے

ابتدائی دو میچز میں ٹیم کی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے

ابتدائی دو میچز میں ٹیم کی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے اہم معرکے سے قبل بھارتی ٹیم کے اوپنر انجری کے باعث اہم میچ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا کہ اوپنر کے ایل راہول انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم سپر فور مرحلے سے ٹیم کو 4 ستمبر تک جوائن کرلیں گے۔

ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور ٹریننگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں تاہم بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب جاری ہے۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کے ایل راہول اور بمراہ کی واپسی

انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول ایشیاکپ کے ابتدائی دو میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اگست کے آخر میں جب ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا تو چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے جسپریت بمراہ اور کے ایل راہول کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
Load Next Story