ایشیاکپ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ’’پاکستان‘‘ کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا

ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا (فوٹو: اسکرین شارٹس)

پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ایشیاکپ سے قبل ٹیموں کی جرسی پر میزبان ٹیم کا نام نہ ہونے پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹر (ایکس) پر کئی صارفین نے نشاندہی کروائی کہ گزشتہ برس ایشیاکپ 2022 میں جب ٹیمز نے آفیشل جرسی پہنی تھی تو سری لنکا کی میزبانی کا لوگو موجود تھا تاہم پاکستان کی میزبانی کا لوگو نہ ہی گرین شرٹس کی جرسی پر موجود ہے نہ دیگر ایشیائی ٹیمز کی۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کا اعلان کیا تو اُس پر بھارت کا نام قابلِ ذکر طور پر موجود تھا۔

مزید پڑھیں: پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم کی جرسی پر سجے گا

رواں ایشیاکپ کے ایڈیشن کا میزبان پاکستان ہے لیکن ٹیمز کی جرسی پر میزبان ملک کا نام درج نہ ہونے پر پاکستان فینز مایوس ہیں جبکہ مختلف دلائل بھی پیش کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ غلط فہمی اور زعم میں مبتلا بھارتی کرکٹرز کے بڑے دعوے

ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا گیا پچھلا ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات نے ہوسٹ کیا تھا تاہم اسکا کا اصلی میزبان سری لنکا تھا جس کا نام ٹیمز کی جرسی پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔



Load Next Story