ایشیاکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے بابراعظم

ایشا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا تھا، لیکن اب جو شیڈول ہے اسکے حوالے سے بھی تیار ہیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایشیاکپ میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ آخر بار ملتان میں ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلی تھی، جس کا تجربہ خاصہ اچھا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں افغانستان کیخلاف ٹیم اچھا کھیلی، کوشش کریں گے ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں، کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔


بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے نیپال کی ٹیم کو دیکھا ہے اسکی مضبوطی اور کمزوری سے بھی واقف ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے خیال سے پورا ایشا کپ پاکستان میں ہوتا ہے تو اچھا ہوتا، لیکن اب جو شیڈول ہے اسکے حوالے سے بھی تیار ہیں، ہمارے کوچز نے کھلاڑیوں نے شیڈول کے حساب نے تیاری کی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹریول شیڈول کو دیکھ کر تیاری کی ہے اور کھلاڑی ایشیا کپ میں بھی اچھی پرفارمنس دینے کیلیے تیار ہیں۔
Load Next Story