چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل

خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دنوں میں وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروائے گی


ویب ڈیسک August 29, 2023
فوٹو: فائل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے معاملے پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

خصوصی جے آئی ٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے۔

خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی جے آئی ٹی کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں