جڑواں بہنوں کے ہاں ایک ہی اسپتال ایک ہی وقت میں بچوں کی پیدائش
جڑواں بہنوں سے پیدا ہونے والے بچے کزنز سے زیادہ حیاتیاتی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں، ڈاکٹر
انگلینڈ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں نے ایک وقت ایک مقام پر بچوں کو جنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کے نام گیلیان گوگس اور نیکول پیٹریکوکاس ہیں اور دونوں بچپن سے ہی گہرے جُڑواں رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوئیں۔
گیلیان نے 22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور صرف پانچ گھنٹے بعد ہی ان کے بھانجے یعنی نیکول کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ گیلیان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کچھ بھی ہو ایک ہی وقت کیلئے آپ اس طرح کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔