ایشیاکپ کے پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے پہلے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشیا کپ 2023 کا میلہ کل ملتان میں شروع ہوگا
دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ''پاکستان'' کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ
ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔