پنجاب میں انتخابات الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل دو ماہ بعد سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر
الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر آخری سماعت 19 جون کو ہوئی تھی
پنجاب عام انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل دو ماہ 11 دن بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نظرثانی اپیل دائر کی تھی، کیس کی آخری سماعت 19جون کو ہوئی تھی۔