’’ہم شکلز‘‘ کی کامیابی کیلیے پُر امید ہوں تمنا بھاٹیا پہلے گانے کالر ٹیون کی ویڈیو جاری
فلم میں تین ہیروز سیف علی خان، ریتش، رام کپور اور ان کے ہم شکلز کی زندگی میں آنیوالے نت نئے موڑ دکھائے گئے ہیں
تامل فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی دوسری ہندی فلم ''ہم شکلز'' کے پہلے گانے کالر ٹیون کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے جس میں اس کے علاوہ سیف علی خان، ریتش دیش مکھ، رام کپور، بپاشا باسو اور ایشاگپتا شامل ہیں۔
فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور ان کے ہم شکلز کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑ دکھائے گئے ہیں۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ تمنا بھاٹیہ جنھوں نے کیریئر کا آغاز فلم ''چاند سے روشن چہرہ'' سے کیا تھا جو 4 مارچ 2005ء میں ریلیز ہوئی تھی اسی دوران اسے تیلگو فلم ''سری'' میں کاسٹ کر لیا گیا۔
اس کے دو سال بعد تامل فلم ''Kedi'' میں جلوہ گرہوئیں۔ بالی ووڈ کی آنکھوں کا تارا تو نہ بن سکیں مگر تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئیں۔ اداکارہ بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تامل اور تیلگو فلمیں ہی کرنے لگیں۔ اداکارہ تمنا جس کا تعلق ممبئی کے شہر مہاراشٹریہ سے ہے، یہیں پر اس نے ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی، تمنا بھاٹیہ نے 13 سال کی عمر سے ہی اسکول میں ہونے والے ڈراموں میں اداکاری شروع کر دی تھی۔ معروف گلوکار ابھجیت ساونت کے وڈیو ''لفظوں میں کہ نہ سکو'' میں ماڈلنگ کی۔ تمنا بھاٹیہ کی وڈیو میں پراعتماد پرفارمنس سے پیش گوئی ہو گئی تھی کہ یہ مستقبل کی کامیاب ماڈل واداکارہ ہو گی۔
تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری سے اس کی شہرت بالی ووڈ بھی پہنچ گئی جہاں پر ہدایتکار ساجد خان نے سری دیوی اور جتیندر کی سپرہٹ فلم ''ہمت والا '' کے ریمیک کے لیے تمنا بھاٹیہ کو اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن کاسٹ کر لیا۔ تمنا بھاٹیہ بالی ووڈ میں دوبارہ موقع ملنے پر کافی خوش تھیں مگر ''ہمت والا'' کا یہ ریمیک ماضی کی طرح کامیاب تو نہ ہو سکا، البتہ ہدایتکار ساجد خان نے تمنا بھاٹیہ کو اپنے نئے پراجیکٹ ''ہم شکلز'' میں سیف علی خان کے مقابل ہیروئن کاسٹ کر لیا۔ اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں میرے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیں، جہاں پر میری فلم کا بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ فلمیں کرنا چاہتی ہوں، اتفاق کی بات ہے کہ کیریئر کا آغاز ہندی فلم سے کیا، مگر کامیابی تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری سے ملی، ساجد خان نے ''ہمت والا'' فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن لیا۔ اس فلم کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہوئی مگر ساجد خان نے حوصلہ افزائی کی اور اپنے نئے پراجیکٹ میں سیف علی خان کے ساتھ ہیروئن لیا ہے جس کے پہلے وڈیو ''کالر ٹیون'' کو پسند کیا جا رہا ہے۔ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ ''ہم شکلز'' کامیڈی رومانٹک اور میوزیکل فلم ہے جس کی کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔