پاکستان ہاکی ٹیم کی جاپان کوایک کے مقابلہ میں 26 گول سے شکست

کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 8 اور ارشد لیاقت نے 5 گول کیے

فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن ٹوئٹر

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کوایک کے مقابلہ میں 26 گول سے شکست دیدی۔

صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ جاپان کے خلاف 26 گول کرکے شاندار فتح اپنے نام کرلی۔


پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 8 گول اسکور کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

ارشد لیاقت نے 5، زکریا حیات اور محمد عبداللہ نے تین، تین گول۔ عبدالرحمٰن، عبدالوہاب، مرتضیٰ یعوب نے 2،2 اور احتشام اسلم نے ایک گول اسکور کیا۔ جاپان کی جانب سے واحد گول ٹینی ناؤٹکا نے اسکور کیا۔

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چین، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان شامل ہیں۔
Load Next Story