ضلع بدین میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی سیکڑوں افراد مرض میں مبتلا

بیماری نے کئی دیہات کو لپیٹ میں لے لیا، تلہار اسپتال میں ماہر امراض چشم نہ ہونے سے متاثرین حیدرآباد جانے پر مجبور


Nama Nigar May 10, 2014
بیماری نے کئی دیہات کو لپیٹ میں لے لیا، تلہار اسپتال میں ماہر امراض چشم نہ ہونے سے متاثرین حیدرآباد جانے پر مجبور۔ فوٹو : فائل

تلہار سمیت ضلع بدین میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، وائرس سے سیکڑوں افراد متاثر ، تعلقہ اسپتال تلہار میں آنکھوں کے امراض کا ماہر ڈاکٹر نہ ہونے سے متاثرین حیدرآباد کا چکر کاٹنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق تلہار سمیت ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم کی بیماری پھیل گئی ہیں جس کی وجہ سے سیکڑوں افراد آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ متاثرین کی آنکھیں لال اور ان میں سوزش ہو جاتی ہیں جبکہ خارش بھی شروع ہو جاتی، بیماری تیزی سے دوسروں میں منتقل ہو جاتی ہے، تعلقہ اسپتال تلہار میں ابھی تک اس وائرس سے بچاؤ کے لیے کسی بھی ماہر امراض چشم کا تقرر نہیں ہوسکا ۔

جس کی وجہ سے متاثرین علاج کے لیے حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے چکر کاٹتے ہیں جبکہ غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس آموں کے موسم میں پھیلتا ہے اس بیماری اور وائرس کے حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ متاثرین چشمہ لگائیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ اپنی آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے صاف کریں تاکہ مرض میں کمی آسکے اور آنکھوں کے کسی اچھے اور ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں