من موہن حکومت جاتے جاتے بھی نواز شریف کو ٹھینگا دکھا گئی

منموہن سنگھ نے الودعی عشائیےمیں شرکت کیلئے باراک اوباما،ودلادیمر پوٹن سمیت کئی عالمی رہنماؤں کوخط لکھا ہے،بھارتی میڈیا

من موہن حکومت کی جانب سے الوداعی عشائیہ 14 مئی کو رکھا گیا ہے جبکہ حکومت کی مدت 17 مئی کو پوری ہو رہی ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جانب سے اپنی حکومتی مدت پوری ہونے سے قبل کئی عالمی رہنماؤں کو الوداعی عشائیے کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس بار بھی انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو لفٹ نہ کرائی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سندھ نے الوداعی عشائیے کے لئے امریکی صدر بارک اوباما، روسی صدر ولادی مر پوٹن، سابق چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ اور جرمن چانسلر اینجلا میرکل سمیت متعدد عالمی رہنماؤں کو خط لکھا جس میں انہوں نے حکومتی مدت پوری ہونے سے قبل انہیں الوداعی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے، من موہن حکومت کی جانب سے الوداعی عشائیہ 14 مئی کو رکھا گیا ہے جبکہ حکومت کی مدت 17 مئی کو پوری ہو رہی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران کئی بار بھارت سے تعلقات خوشگوار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب میں بھی من موہن سنگھ کو شرکت کی دعوت دی تھی لیکن اس وقت بھی بھارتی وزیر اعظم نے شرکت سے معذرت کرکے نواز شریف کو ٹھینگا دکھایا تھا اور اب جب ان کی حکومت کی معیاد پوری ہونے والی ہے تو الوداعی عشائیے میں دیگر عالمی رہنماؤں کو تو شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن نواز شریف کو نہیں جبکہ نواز حکومت تو بھارت سے اس محبت رکھتی ہے کہ اسے ''پسندیدہ ترین قوم'' کا درجہ دینے کے لئے بھی بے چین نظر آتی ہے۔

Load Next Story