ایران سے خطرہ ہے مشرق وسطیٰ میں فوج موجود رہے گی امریکا

جب تک ضرورت رہے گی فوجیں موجود رہیں گی، نائب پریس سیکریٹری پینٹاگون


ویب ڈیسک August 30, 2023
امریکا نے رواں ماہ میں اضافی فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ پہنچے تھے:فوٹو:فائل

امریکا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرے کے باعث مشرق وسطیٰ میں ہزاروں امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نائب پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حال ہی میں تعینات کیے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے میں موجود اس وقت موجود رہیں گے جب تک ضرورت رہے گی۔

شام یا عراق میں امریکی فوجیوں یا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی خطرات میں کمی سے متعلق سوال کے جواب میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ ہفتوں سے ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب تک ایرانی خطرہ تبدیل نہیں ہو جاتا امریکی فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

امریکا نے رواں ماہ کے اوائل میں خطے میں اضافی فوجی اور دفاعی سازوسامان بھیجا تھا اور وہ پہلے سے اعلان کردہ تعیناتی کا حصہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں