بیشتر اجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ
سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1291، چاندی کی 19.17 سے بڑھ کر 19.25 ڈالر فی اونس ہوگئی
KARACHI:
یوکرین بحران میں شدت آنے کے باعث گزشتہ ہفتے بیشتر اجناس کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
لندن انٹر کانٹینینٹل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 108.71 ڈالر فی بیرل سے گھٹ کر107.89 ڈالر فی بیرل جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 99.93 سے معمولی بڑھ کر 99.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
بنیادی دھاتوں کے سلسلے میں لندن میٹل ایکسچینج میں ہفتے کے اختتام پر تانبے کی بڑھ کر 6 ہزار736 ڈالر فی ٹن، لیڈ2078 سے بڑھ کر 2102 ڈالر، ٹین 22 ہزار930 سے 23 ہزار 120، کلئی 18 ہزار 150 سے 20 ہزار 100 ڈالراور جست کی قیمت 2012 ڈالر سے بڑھ کر 2040 ڈالر فی ٹن ہو گئی، سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1291، چاندی کی 19.17 سے بڑھ کر 19.25 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چینی کی قیمت 476.30 سے گھٹ کر 467.80 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔