ایشیاکپ انجریز میں گھرے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

داسن شناکا کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 30, 2023
داسن شناکا کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

انجریز اور کوویڈ سے متاثرہ سری لنکن ٹیم نے ایشیاکپ 2023 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں داسن شناکا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا انجری کے سبب ایشیاکپ کے اسکواڈ سے باہر ہیں جبکہ دو سال بعد کوشل مینڈس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ایک اور اہم بیٹر اویشکا فرنینڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ری ہیب کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سری لنکن ٹیم کے 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

حال ہی میں ختم ہوئی لنکن پریمئر لیگ (ایل پی ایل) فاسٹ باؤلر دوشامنتھا چمیرا کا کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایشیاکپ میں سری لنکا کا پہلا میچ 31 اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

سری لنکا کا اسکواڈ:

داسن شاناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراویکرما، مہیش تھیکشانا، دونیت ویلالاج، میتھیشا راجہ، دونتھ ویلالج، میتھیشا راجہ، کاشانہ، بنورا فرنینڈو، پرمود مدوشن

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں